حیدرآباد۔27ستمبر(اعتماد نیوز) آج جیسے ہی بنگلور کی خصوصی عدالت کی جانب
سے تمل ناڈو کے وزیر اعلی جیہ للیتا کو انکے غیر محثوب اثاثہ جات کیس میں
مجرم قرار دیا گیا تمل ناڈو بھر میں کشیدگی پھیل گئی اور انکی پارٹی کے
قادئین و کارکنان نے شدت کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے ریاست کے بسوں اور
سرکاری اثاثہ جات کو توڑ پھوڑ کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹی
لیر سابق وزیر اعلی تمل ناڈو کرونا ندھی کے قیام گاہ کا محاصرہ کر دیا۔
اسکے علاوہ احتجاجیوں نے ڈی ایم کے دفتر پر بھی حملہ کر دیا۔ دوسری جانب
تمل ناڈو میں سیاسی بحران کے بعد آندھرا پردیش اور کرناٹک کے بس خدمات کو
روک دیا گیا۔